کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ایم ایس بلو ٹیک الیکٹرک پرائیویٹ لمیٹڈ کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ چھاپے کے دوران تنظیم تاج کو گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر کمپنی کا مالک ہے۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں ایسا مواد برآمد کیا گیا جو کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
