سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شفافیت اور تیز تر ادائیگیوں کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سبسڈی عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء، اعلیٰ حکام اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔
میٹرک بورڈ امتحانات میں نقل مافیا کے خلاف کارروائی، سی آئی اے پولیس نے چار گینگ سرغنہ گرفتار کر لیے

اجلاس میں شرجیل میمن، مکیش چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسدا ضامن اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم کے تحت 3,976 گاڑیوں کو ادائیگیاں جاری کی جا چکی ہیں، جن پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 67 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 11,980 گاڑیوں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 5 ہزار سے زائد کیسز میں ڈیٹا کی غلطیوں کے باعث تصحیح کا عمل جاری ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے تصدیقی عمل تیز کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ڈیٹا کی غلطیوں کی وجہ سے کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز نظام کو وفاقی اداروں سے ہم آہنگ کیا جائے اور شناختی کارڈ، آئی بی این اور دیگر ڈیٹا فوری درست کیا جائے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موٹر رجسٹریشن اور آر ٹی اے نظام کی خودکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ فیلڈ چیکنگ اور جرمانوں کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سبسڈی شفاف، بروقت اور صرف مستحق افراد تک پہنچنی چاہیے۔

One thought on “سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شفافیت اور تیز تر ادائیگیوں کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!