میٹرک بورڈ کے امتحانات میں منظم نقل اور پیپر لیک کے نیٹ ورک کے خلاف سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار گینگ سرغنہ گرفتار کر لیے۔
گلستانِ جوہر میں پولیس کارروائی، 2760 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، اسمگلنگ میں استعمال ٹرک ضبط
پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سرجانی، نیو کراچی اور گلشن میں چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار افراد کی شناخت مبین خان، اسامہ، بلال اور عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ طالبعلموں سے پیپر لیک کرنے کے بدلے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔
حکام کے مطابق گروہ کا سرغنہ مبین خان ہے، جس کے 13 مختلف گروپس میں تقریباً 13 ہزار طالبعلم شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مبین خان سندھ مدرستہ الاسلام میں سائبر سیکیورٹی کا فائنل ایئر طالبعلم بھی ہے۔
پولیس کے مطابق دیگر گرفتار ملزمان میں انٹرمیڈیٹ کا طالبعلم بھی شامل ہے۔ یہ گروہ امتحان سے ایک رات قبل پیپر لیک کی “گارنٹی” دے کر طلبہ سے رقم وصول کرتا تھا، جبکہ ادائیگیاں مختلف آن لائن بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جاتی تھیں۔
پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

