تھانہ میمن گوٹھ کی حدود میں ملک شاپ پر ڈکیتی کی واردات کے بعد ملیر کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سندھ میں فیول سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شفافیت اور تیز تر ادائیگیوں کا حکم
پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل اسلحے کے زور پر دکان سے 10 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔ اسی گروہ نے ایک شہری سے اسلحہ دکھا کر 125 موٹر سائیکل بھی چھینی تھی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نظام الدین اور گلزار احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ایک سرگرم ڈکیت گینگ سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ ایمونیشن، واردات میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل (125) اور 11 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ میمن گوٹھ سے سرقہ شدہ پائی گئی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ملزم نظام الدین ایک عادی جرائم پیشہ ہے جو پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

