یومِ تشکر پر ریلی، پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — اپریل 2026 میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کے فیصلے کے تحت مختلف شہروں میں تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور اسے سفارتی فتح کے طور پر اجاگر کرنا ہے۔

ٹرمپ کا پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس کراچی سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید جہانگیر علی شاہ کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، مختیار کارز اور دفتر کے عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے قومی یکجہتی کے اظہار کے ساتھ پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر شرکاء نے چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں افواجِ پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر یومِ تشکر منایا جا چکا ہے، جہاں عوامی سطح پر قومی یکجہتی اور دفاعی کامیابیوں کو سراہا گیا تھا۔

One thought on “یومِ تشکر پر ریلی، پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!