Pakistan Navy نے اپنی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کی لائیو فائرنگ کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
کراچی میں جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم TRACS متعارف، نگرانی کا دائرہ وسیع
کراچی میں کیے گئے اس اہم تجربے کے دوران بحریہ کے جنگی جہاز سے فائر کیا گیا تیز رفتار میزائل طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، جسے دفاعی ماہرین پاکستان کی بحری صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
میزائل فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے کا مشاہدہ نوید اشرف نے کیا، جبکہ منصوبے سے وابستہ سائنسدانوں اور انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حکام کے مطابق یہ میزائل جدید گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے جو اسے دشمن کے دفاعی نظام سے بچتے ہوئے اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔
پاکستان نیوی کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ نہ صرف تکنیکی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ خطے میں بحری سلامتی اور دفاعی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی مظہر ہے۔
اس کامیابی پر آصف علی زرداری، شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے پاک بحریہ کے افسران، سائنسدانوں اور متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
