ڈی ایچ اے فیز 6 میں کپڑوں کی دکان میں آگ، بروقت کارروائی سے قابو پا لیا گیا

Karachi کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 بخاری کمرشل میں واقع کپڑوں کی ایک دکان میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔

رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ، بڑا حادثہ ٹل گیا

ترجمان Rescue 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی، جس کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا اور اسے مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ دکان میں موجود سامان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شہری علاقوں میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں ہر وقت الرٹ رہتی ہیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

2 thoughts on “ڈی ایچ اے فیز 6 میں کپڑوں کی دکان میں آگ، بروقت کارروائی سے قابو پا لیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!