کورنگی میں رینجرز کی کارروائی، چیتا گینگ کا سرغنہ گرفتار

Pakistan Rangers (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے Karachi کے علاقے کورنگی سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث "چیتا گینگ” کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی ایچ اے فیز 6 میں کپڑوں کی دکان میں آگ، بروقت کارروائی سے قابو پا لیا گیا

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد حسین ولد محمد ایوب اور اس کا ساتھی عبدالواحد ولد پایو خان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بغیر کاغذات موٹرسائیکل، 3 موبائل فونز، ایک جعلی سرکاری کارڈ، نجی سکیورٹی کمپنی کا بیلٹ اور نقدی برآمد کی گئی۔

حکام کے مطابق ملزم محمد حسین گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو سکیورٹی اہلکار ظاہر کرتا تھا، جبکہ عبدالواحد چوری اور چھینا گیا سامان فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں 100 سے زائد ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور موبائل چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

رینجرز کے مطابق ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا متعلقہ حکام کو دیں تاکہ مؤثر کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!