میگا منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت، کراچی میں ٹریفک نظام بہتر بنانے پر زور

ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں جاری ترقیاتی میگا منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات اور Frontier Works Organization (ایف ڈبلیو او) کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

باجوڑ میں سرحد پار گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 شہری شہید

اجلاس کے دوران وفاقی اشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہریوں کے وقت اور ایندھن کی بھی بچت ممکن ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں اس امر کا بھی جائزہ لیا گیا کہ شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی تعمیر کے ذریعے ٹریفک مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں ایف ڈبلیو او کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے جبکہ شہر کی تعمیر و ترقی میں فورسز کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے یوٹیلٹی اداروں کے باہمی تعاون سے جاری ہیں تاہم بعض معاملات میں وفاقی اداروں کے تعاون کی مزید ضرورت ہے۔ اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی بات کی جائے گی اور ہر سطح پر مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل تجاوزات کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن ہی شہر کی بہتری کی ضمانت ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 15 at 7.38.44 PM 4

2 thoughts on “میگا منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت، کراچی میں ٹریفک نظام بہتر بنانے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!