کراچی کے ایسٹ زون میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
میگا منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت، کراچی میں ٹریفک نظام بہتر بنانے پر زور
پولیس کے مطابق محمدی چوک کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزم پرویز ولد بشیر کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا اور اس کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایسٹ زون پولیس کے مطابق شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔
