باجوڑ میں سرحد پار گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 شہری شہید

باجوڑ: پاک افغان سرحد کے قریب ضلع باجوڑ کے علاقے کٹ کوٹ میں واقع گاؤں ملک شاہین پر مبینہ سرحد پار سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، شہر میں ہیوی ٹریفک حادثات جاری

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گولہ باری سول آبادی پر بلااشتعال کی گئی جس میں ایک گھر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں خاتون اور بچے بھی متاثر ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں سرحد پار سے سرگرم عناصر کی جانب سے دراندازی کی کوششیں کی جا رہی تھیں، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنایا۔ اس ناکامی کے بعد سرحد پار سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملحقہ علاقوں میں موجود مبینہ فائرنگ پوزیشنز کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ جوابی کارروائی تاحال جاری ہے۔

ادھر علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مزید جانی و مالی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور اس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

One thought on “باجوڑ میں سرحد پار گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 شہری شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!