آئی جی سندھ کا نیشنل بینک اسٹیڈیم دورہ، پی ایس ایل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی: انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام جاری پی ایس ایل 2026 کے میچز کے موقع پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ناردرن بائی پاس عوام دوست مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد جاری، سہولیات کا 24 گھنٹے نظام فعال

دورے کے دوران ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز نے آئی جی سندھ کو پی ایس ایل کے لیے وضع کردہ مجموعی سیکیورٹی حکمت عملی، نفری کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں کے کنٹرول اور اسٹیڈیم کے اطراف میں کیے گئے حفاظتی اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندگان نے بھی سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سندھ پولیس کے اقدامات کو سراہا۔ دورے کے دوران ایس ایس پی ایسٹ، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ایس پی گلشن اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی سندھ نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اطرافی علاقوں کی کڑی نگرانی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید سرویلنس سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں اور سرچنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شائقینِ کرکٹ کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آئی جی سندھ نے کوئیک رسپانس فورس اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات کو ہر سطح پر ہمہ وقت فعال اور الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ایونٹس کے پرامن انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی اور مربوط رابطہ ناگزیر ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پی ایس ایل جیسے بڑے ایونٹس کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

2 thoughts on “آئی جی سندھ کا نیشنل بینک اسٹیڈیم دورہ، پی ایس ایل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!