اے وی ایل سی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ اور 15 موٹر سائیکلیں برآمد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پریس ریلیز
اے وی ایل سی پولیس مقابلہ

اے وی ایل سی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ اور 15 موٹر سائیکلیں برآمد

لیاقت آباد ڈیویژن کے علاقے میں اے وی ایل سی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ

لیاقت آباد ڈیویژن کے علاقے ریلوے پھاٹک کے نزدیک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی

پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،ایس ایس پی عرفان علی سموں

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت ریاض علی، شعیب علی، اور شان کے ناموں سے ہوئی ہے، ایس ایس پی عرفان علی سموں

گرفتار زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے پستول، میگزین، گولیوں سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی 15 موٹر سائیکلیں اور سرکاری 9 ایم ایم پستول برآمد، ایس ایس پی عرفان علی سموں

کچھ روز قبل ملزماں شیر شاہ کے علاقے میں پولیس اہلکار سے سرکاری 9 ایم ایم پستول اور 10 رائونڈ گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے گئے تھے

ملزماں کے خلاف تھانہ شیر شاہ میں واقع کا مقدمہ بھی درج ہے Cr no 34/2024 u s392/397

تینوں ڈاکو پولیس کو سنیچنگ چوری ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے

تینوں ڈاکوؤں کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے ایس ایس پی عرفان علی سموں

 

 

ترجمان اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی
ایس ایس پی عرفان علی سموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!