عدالت کا ٹریفک پولیس کو ای چالان میں احتیاط برتنے کا حکم

کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت نے شہری کی غلط ای چالان کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ای چالان کے نظام میں مزید احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ضلع وسطی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کردیا

سماعت کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔ شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 27 فروری کو صدر کے علاقے میں غلط پارکنگ کے الزام میں اس کا 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کیا گیا، حالانکہ اس نے گاڑی صرف پک اینڈ ڈراپ کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت کے لیے روکی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق مذکورہ مقام پر اکثر غیر قانونی موٹر سائیکلیں پارک کی جاتی ہیں، جبکہ ٹریفک پولیس تجاوزات کے خاتمے کے بجائے بعض مخصوص شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس نے بتایا کہ ریویو کمیٹی سے رجوع کیا گیا تاہم اس کی شکایت مسترد کر دی گئی تھی۔

دوران سماعت ٹریفک پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہری کی شکایت کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور ریویو کمیٹی نے بعد میں چالان منسوخ کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ کمیٹی نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، لہٰذا معاملہ نمٹا دیا جاتا ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ای چالان کے نظام میں مزید احتیاط اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

2 thoughts on “عدالت کا ٹریفک پولیس کو ای چالان میں احتیاط برتنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!