کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے فیلڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
عدالت کا ٹریفک پولیس کو ای چالان میں احتیاط برتنے کا حکم
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ زون نے افسران و اہلکاروں کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی جرات مندانہ کارروائیاں نہ صرف فورس کے مورال کو بلند کرتی ہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بھی پست کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ایسٹ زون پولیس کی اولین ترجیح ہے اور فورس کے اہلکار امن و امان کے قیام کے لیے ہر وقت مستعد اور متحرک ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی ایسٹ زون نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں میں CC-II ریوارڈ تقسیم کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


