ہفتہ وار مہنگائی میں 1.93 فیصد اضافہ، شرح 12.15 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مجموعی شرح بڑھ کر 12.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

عدالت کا ٹریفک پولیس کو ای چالان میں احتیاط برتنے کا حکم

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 15 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیٹرول 17.86 فیصد اور ڈیزل 54.71 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی 8.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سبزیوں میں ٹماٹر 9.35 فیصد، آلو 4.13 فیصد اور پیاز 3.84 فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی طرح انڈے، بیف، مٹن، بریڈ اور پکی ہوئی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب کچھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی جن میں چکن، آٹا، گھی اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔ لہسن 3.78 فیصد اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!