کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسکول میں بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے کیپسول پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 13 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گی۔
کورنگی پولیس کی کارروائی، 120 کلو مضر صحت چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار
افتتاحی تقریب کے موقع پر اسکول انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا جبکہ طلبا و طالبات نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد، ایم پی اے جمال احمد، پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر انیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس سے مستقل معذوری ہو سکتی ہے، تاہم بروقت ویکسین کے ذریعے اس کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں اور اس میں اساتذہ، والدین اور میڈیا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی آگاہی مہمات پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
