وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم ملاقات کی، جس میں خطے میں پائیدار امن کے قیام اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گل پلازہ آتشزدگی رپورٹ پر کمیٹی قائم

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی جانب سے فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ جاری رکھیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر تمام فریقین کی جانب سے تحمل اور ذمہ داری کے مظاہرے کو سراہا گیا، جبکہ امن کے عمل میں شامل ممالک کے عزم کو بھی قابل تحسین قرار دیا گیا۔

ملاقات میں امن کی کوششوں کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور وزیراعظم کی جانب سے آنے والے وفود کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

One thought on “وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!