گل پلازہ آتشزدگی رپورٹ پر کمیٹی قائم

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ آتشزدگی واقعے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سفارشات مرتب کرنے کے لیے وزارتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں صوبائی وزرا، اعلیٰ بیوروکریسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

کراچی میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت، کیسز میں اضافہ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 17 جنوری 2026 کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کی منظوری دی۔ بعد ازاں یہ ٹی او آرز سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے اور 4 فروری 2026 کو کمیشن آف انکوائری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ کمیشن نے 16 فروری سے 25 مارچ تک مختلف سائٹ وزٹس اور سماعتیں کیں اور 7 اپریل کو اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کی۔

انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ عمارت میں مؤثر فائر فائٹنگ سسٹم، مناسب الارم اور کمیونیکیشن نظام اور محفوظ انخلا کے انتظامات موجود نہیں تھے۔ مزید یہ کہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے میں تاخیر ہوئی جبکہ ایمرجنسی رسپانس بھی مقررہ معیار کے مقابلے میں سست رہا۔ رپورٹ میں متعدد متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیات، قانون اور صنعت کے وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو رپورٹ کی روشنی میں جامع سفارشات تیار کرے گی، تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

One thought on “گل پلازہ آتشزدگی رپورٹ پر کمیٹی قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!