پاک بحریہ اور ترک نیوی تعلقات مضبوط کرنے پر متفق

اسلام آباد، 07 اپریل 2026: نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل لیونت ارگُن نے چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں افسران نے پیشہ ورانہ امور، اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ تنازعہ کے تناظر میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

کورنگی پولیس کی گٹکا ماوا سپلائر گرفتار

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی جبکہ جنرل لیونت ارگُن نے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، ٹریننگ پروگرامز اور مشترکہ فوجی مشقوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعلقات اور ایک محفوظ و مستحکم بحری ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!