کورنگی پولیس کی گٹکا ماوا سپلائر گرفتار

کراچی، 07 اپریل 2026: ضلع کورنگی پولیس، ایسٹ زون کی ٹیم نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کے سپلائر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص سیکٹر 32-A نزد گیٹز فارما کمپنی پر رکشہ میں گٹکا ماوا لوڈ کر رہا ہے، جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی پر زور

گرفتار ملزم کی شناخت خلیل احمد ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 120 کلو چھالیہ، 150 پڑیاں گٹکا ماوا، ایک رکشہ نمبری D-18-2326، نقدی 3,500 روپے اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کامیاب آپریشن پر ایس ایس پی کورنگی نے کورنگی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہر میں غیر قانونی نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے لیے بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

One thought on “کورنگی پولیس کی گٹکا ماوا سپلائر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!