منگھوپیر پولیس کی کارروائی، گٹکا اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

منگھوپیر پولیس نے حب کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، غیرقانونی تارکین وطن اور نادرا افسر گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا تیار گٹکا مسافر بس میں چھپا کر کراچی منتقل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران بس سے 720 تھیلیوں میں موجود 7200 پڑیاں تیار گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خواتین اور بچوں کی آڑ لے کر مسافر بس کے ذریعے مضر صحت گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں استعمال ہونے والی بس کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں رحیم بخش، نیان، محمد رؤف اور ایوب شامل ہیں، جن کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2026 04 05 at 3.30.58 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 05 at 3.30.58 PM 2

One thought on “منگھوپیر پولیس کی کارروائی، گٹکا اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!