ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی تارکین وطن اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد گرفتاریاں عمل میں لیں۔
میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم گروہ گرفتار
ترجمان کے مطابق چھاپہ میٹروول سائٹ ایریا اورنگی میں مارا گیا، جہاں سے دو افغان شہری حبیب اللہ اور نعمت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پاکستانی شناختی دستاویزات برآمد ہوئیں۔
ابتدائی تفتیش میں نادرا کے ایک افسر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد دوسری کارروائی نرسری کے علاقے میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران نادرا کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فرقان احمد خان درانی کو گرفتار کر لیا گیا، جس پر غیر قانونی شناختی کارڈ کی منظوری دینے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے نے مقدمہ نمبر 122/2026 درج کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف فارنرز ایکٹ 1946 اور پاکستان سٹیزن ایکٹ 1947 کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ گرفتار ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
