میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم گروہ گرفتار

میمن گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، جو کراچی کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا۔

پاک بحریہ جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس: نیول چیف

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے میمن گوٹھ کے علاقے سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت احسان علی، جمشید اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پستول بمعہ راؤنڈز، نقدی رقم اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

برآمد شدہ اسلحہ فرانزک اور کیمیکل تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی سے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

One thought on “میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!