پاک بحریہ جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس: نیول چیف

کراچی میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی اہم تنصیبات اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اسے جدید ترین پلیٹ فارمز اور مخصوص ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے۔

کھارادر پولیس کی بڑی کارروائی، 2 کروڑ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار

یہ بات انہوں نے دوسرے پی این ملجم کلاس کارویٹ پی این ایس خیبر کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نیول چیف نے ایک مضبوط، متوازن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحریہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تزویراتی محل وقوع اہم بحری تجارتی اور توانائی گزرگاہوں کے تحفظ کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “معرکۂ حق” کے دوران پاک بحریہ بھارتی طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار تھی، جس کے باعث بھارتی بحریہ کو اپنی محفوظ حدود تک محدود رہنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی آپریشنل مہارت اور حکمت عملی واضح پیغام دیتی ہے کہ قومی بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ ہنگور کلاس آبدوز جیسے جدید منصوبے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور آپریشنل استعداد، جنگی قوت اور تزویراتی رسائی کو مزید وسعت دیں گے۔

انہوں نے تقریب کے اختتام پر پی این ایس خیبر کے عملے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 05 at 7.10.51 AM WhatsApp Image 2026 04 05 at 7.10.51 AM 1

2 thoughts on “پاک بحریہ جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس: نیول چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!