کراچی میں موسلا دھار بارشیں، شہریوں کے لیے الرٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، شادمان ٹاؤن، گلشن معمار، احسن آباد، نارتھ کراچی، پاور ہاؤس چورنگی، اونگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ ماڑی پور میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر بارشوں کے لیے سازگار موسمی حالات پیدا ہوئے ہیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں، کنٹرول روم متحرک ہے، اور شہری ریسکیو ہیلپ لائن 1299 پر شکایت یا مدد کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

One thought on “کراچی میں موسلا دھار بارشیں، شہریوں کے لیے الرٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!