کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) – بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش اور شدید سیلاب کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اماراتی وزیر پیٹرولیم کا مطالبہ: آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ایران کے خلاف عالمی کارروائی ضروری
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہرنائی، کوہلو، تربت، جعفرآباد، لورالائی اور کچھی میں ہلاکتیں اور زخمی رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالا ناڑی میں پشتہ ٹوٹنے سے 100 مکانات تباہ ہوگئے اور 50 مویشی ہلاک ہوئے، جبکہ 400 ایکڑ زرعی زمین بھی زیرِ آب آگئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ہرنائی اور قلعہ عبداللہ میں تقریباً 100 مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ جھل مگسی میں سیلابی ریلے کے باعث گنداواہ نوتال روڈ بند ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
