ابو ظہبی (اسٹاف رپورٹر) – اماراتی وزیر پیٹرولیم سلطان احمد جابر نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے ایران کے اثر و رسوخ کے تحت بند ہونے والے آبنائے ہرمز کو کھلوانا چاہیے۔
پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری، وزیراعظم شہباز شریف
اپنے بیان میں سلطان احمد جابر نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی مداخلت ناقابلِ قبول ہے اور اس سے عالمی معیشت پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری ایران کے خلاف مضبوط کارروائی کرے اور ضرورت پڑنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت اقدامات کیے جائیں۔
اماراتی وزیر نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ آبنائے ہرمز کی بندش نہ صرف خطے کی توانائی کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ عالمی تیل کی مارکیٹ اور معیشت پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے، جس کے باعث فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
