شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

پشاور (اسٹاف رپورٹر) – شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

بلوچستان میں بارش اور سیلاب: 7 ہلاکتیں، متعدد زخمی، زرعی زمین اور مکانات بھی متاثر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے میں خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے افغان طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرے، اپنی سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے اور اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے سے باز رکھے۔

One thought on “شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!