امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے طنزیہ اور متنازعہ بیان دیا ہے۔
اماراتی وزیر پیٹرولیم کا ایران کے خلاف سخت موقف، عالمی برادری سے ہرمز کھلوانے کی اپیل
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک ظہرانے کے دوران صدر ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر ایران کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود میں نے میکرون کو فون کیا، جن کی بیوی ان کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میں نے فرانسیسی صدر سے خلیج میں فوری طور پر جہاز بھیجنے کی درخواست کی، جس پر انہوں نے جواب دیا: "نہیں نہیں، ہم ایسا نہیں کر سکتے، ڈونلڈ، ہم جنگ جیتنے کے بعد ایسا کر سکتے ہیں۔”
اس سے قبل، گزشتہ برس فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کی ایک وائرل ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ پیدا کیا تھا۔ ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھلنے کے دوران، صدر میکرون کے منہ پر اہلیہ کا ہاتھ پڑ گیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد صدر میکرون نے وضاحت دی تھی کہ یہ محض ہلکے پھلکے انداز میں مذاق اور تکرار تھا، اور کوئی سنجیدہ واقعہ نہیں تھا۔
صدر ٹرمپ کے تازہ بیان نے دوبارہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا ہے، جہاں مختلف حلقے اس طنزیہ تبصرے پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔
