اماراتی وزیر پیٹرولیم کا ایران کے خلاف سخت موقف، عالمی برادری سے ہرمز کھلوانے کی اپیل

اماراتی وزیر پیٹرولیم سلطان احمد جابر نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو کھلوانا چاہیے۔
دفتر خارجہ: پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے میں، خطے میں قیام امن کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی مداخلت ناقابلِ قبول ہے اور اس کے ذریعے عالمی معیشت پر غیر ضروری معاشی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ہرمز کی بندش سے دنیا بھر میں تیل کی رسد متاثر ہو رہی ہے اور عالمی توانائی مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

سلطان احمد جابر نے زور دیا کہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور یہ اقدام سلامتی کونسل کے دائرہ کار میں شامل ہونا چاہیے تاکہ خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی مشترکہ اور فوری کارروائی سے نہ صرف ایران کی مداخلت روکی جا سکتی ہے بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ کی سلامتی بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے عالمی قیادت سے اپیل کی کہ وہ ہرمز کی بندش کے اثرات کو کم کرنے اور خطے میں استحکام قائم کرنے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

One thought on “اماراتی وزیر پیٹرولیم کا ایران کے خلاف سخت موقف، عالمی برادری سے ہرمز کھلوانے کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!