کمشنر کراچی کا فری سی ایس ایس کارنر کا دورہ، طلبہ کے لیے سہولت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے فرئیر ہال میں قائم فری سی ایس ایس کارنر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری کلاسز کا معائنہ کیا اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار، طارق مصطفی، سابق ایڈیشنل کمشنر رؤف وقاص، توقیر احمد اور ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان بھی موجود تھے۔

کراچی میں پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے لیے جدید انٹیک چیمبر تعمیر

سی ایس ایس کارنر کے بانی طحہ سلیم نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کا آغاز 2020 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد کراچی کے نوجوانوں کو مفت اور معیاری رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ طحہ سلیم کے مطابق اس وقت سی ایس ایس کارنر کی تین برانچز فعال ہیں، جن میں کورنگی، فرئیر ہال اور فیڈرل بی ایریا شامل ہیں۔ یہ چار ماہ کا جامع کورس ہے، جس میں مختلف سرکاری افسران رضاکارانہ طور پر طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف لائبریریز میں سی ایس ایس کی تیاری کا ماحول دیکھا، تاہم یہاں کا تعلیمی ماحول انتہائی متاثر کن اور سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قابل اور باصلاحیت سی ایس ایس افسران کی اشد ضرورت ہے اور یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کے لیے بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔

کمشنر نے نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس ایس کارنر ایک شاندار اقدام ہے جسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اس موقع پر حاظم بھنگوار نے طحہ سلیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے ایک اہم تعلیمی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!