کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اسنیپ چیکنگ مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران بغیر نمبر پلیٹ، فینسی نمبر پلیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

کمشنر کراچی کا فری سی ایس ایس کارنر کا دورہ، طلبہ کے لیے سہولت

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس مہم کا بنیادی مقصد غیر منظور شدہ، فینسی اور چھپی ہوئی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانا اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی پر آمادہ کرنا ہے۔ مہم میں کراچی ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر سینئر افسران نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کو مزید مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ اسنیپ چیکنگ کے دوران متعدد گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کیے گئے۔

پولیس کے مطابق مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹ 33، فینسی نمبر پلیٹ 51 اور نمبر پلیٹ چھپانے پر 80 چالان کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں شہر میں جرائم کی روک تھام، سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر سرکاری منظور شدہ نمبر پلیٹس نصب کریں اور ڈرائیونگ کے دوران لائسنس اور دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں۔

WhatsApp Image 2026 04 01 at 9.36.28 PM WhatsApp Image 2026 04 01 at 9.36.28 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 01 at 9.36.28 PM 2 WhatsApp Image 2026 04 01 at 9.36.29 PM WhatsApp Image 2026 04 01 at 9.36.29 PM 1 WhatsApp Image 2026 04 01 at 9.36.29 PM 2 1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!