کراچی: کاکا گینگ کے 3 ڈاکو گرفتار

کراچی، 31 مارچ 2026 – ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن نزد درخشاں میرج لان سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث کاکا گینگ کے تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جہانزیب ولد جاوید، لونگ ولد کھمبو اور محمد منیر عرف ہنی ولد فیاض احمد کے نام سے ہوئی۔

سندھ پولیس میوزیم کی جدید کاری کے لیے اجلاس

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن (بغیر لائسنس)، دو موٹر سائیکلیں، تین موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں جیسے شاہ لطیف ٹاؤن، منزل پمپ، ہسپتال چورنگی، شہر یار ٹاؤن اور یونس چورنگی میں شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزم منیر نے انکشاف کیا کہ وہ فیکٹری ایریا میں ریکی کے بعد تنخواہ والے دن گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری ملازمین سے تنخواہیں لوٹ لیا کرتے تھے۔ علاوہ ازیں، ملزم منیر جرائم پیشہ افراد کو موٹر سائیکل کرایہ پر مہیا کرنے کا بھی مرتکب تھا۔

رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔

One thought on “کراچی: کاکا گینگ کے 3 ڈاکو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!