میئر کراچی اسپنسر آئی ہسپتال کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسپنسر آئی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ میئر نے زیرِ تعمیر وارڈز، آپریشن تھیٹر اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کے معیار اور سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

کیماڑی پولیس کی جواء سٹہ کے خلاف کامیاب کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہسپتال کی تمام سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کام مکمل ہونے کے بعد تمام وارڈز اور یونٹس کو جلد از جلد فعال کر دیا جائے گا تاکہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر ہو۔

میئر کراچی نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار محکمۂ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اور شہر کے تمام طبی اداروں میں خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں بہتری لا رہے ہیں اور آئندہ ماہ کی 6 تاریخ کو اسپنسر آئی ہسپتال کو مکمل بحالی کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، تاکہ کراچی کے عوام کو جدید طبی سہولیات میسر ہوں۔

One thought on “میئر کراچی اسپنسر آئی ہسپتال کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!