فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام، حسن علی پر جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق فخر زمان کو پی ایس ایل پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا ہے، جسے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.14 کے تحت لیول تھری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اوگرا ایل پی جی پر اوورچارجنگ کی سخت کارروائی کرے گا

آرٹیکل 41.3 کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے لیے گیند کی حالت میں تبدیلی کرنا خلاف ضابطہ ہے۔ پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ فخر زمان نے سماعت کے دوران تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ معاملے کی مزید سماعت آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگی، اور مکمل سماعت کے بعد میچ ریفری روشن ماہنامہ حتمی فیصلہ سنائیں گے۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر بھی ایکشن لیا گیا ہے۔ پی سی بی نے اعلان کیا کہ حسن علی پر لیول کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حسن علی نے لاہور قلندرز کے کھلاڑی حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد اشتعال انگیز حرکات اور اشارے کیے تھے۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ تمام کھلاڑیوں کے لیے ضابطے یکساں ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ کھیل میں شفافیت اور دیانت داری کو برقرار رکھا جا سکے۔

One thought on “فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام، حسن علی پر جرمانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!