اوگرا ایل پی جی پر اوورچارجنگ کی سخت کارروائی کرے گا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی (LPG) کی اضافی قیمت وصول کرنے پر سخت نوٹس لے لیا ہے اور تمام کمپنیوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا عندیہ دے دیا ہے۔

خضدار ضمنی الیکشن سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی

اوگرا کے ترجمان کے مطابق ایل پی جی سیکٹر کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں فیلڈ انسپکشنز شروع کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مارچ 2026 کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔ اس حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی پر اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمت فی کلو 225 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم مارکیٹ میں صارفین سے ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو وصول کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، روپے 2665 والے گھریلو سیلنڈر 5 ہزار روپے تک فروخت ہو رہے ہیں، جو کہ سرکاری نرخوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اوگرا نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے والے دکان داروں اور کمپنیوں کی شکایت فوری طور پر متعلقہ حکام کو کریں تاکہ قیمتوں میں ردو بدل کے اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔

One thought on “اوگرا ایل پی جی پر اوورچارجنگ کی سخت کارروائی کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!