ایران نے امریکی 15 نکاتی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا

ایران نے امریکی 15 نکاتی تجاویز کا باضابطہ جواب ارسال کر دیا ہے اور اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے واضح کیا کہ امریکی جنگ بندی کی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں، اور صرف اسرائیلی اور امریکی مفادات کو مدنظر رکھتی ہیں۔
بھارت اور ویتنام نے ایندھن پر ٹیکس کم یا معطل کر دیا

ایرانی عہدیدار کے مطابق، پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی امریکی تجاویز کا بغور جائزہ لیا گیا اور پاکستان کو بتایا گیا کہ ان تجاویز میں اہم تقاضوں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مذاکرات کے لیے کوئی حتمی منصوبہ موجود نہیں اور ابھی تک کوئی باقاعدہ بات چیت کا عمل شروع نہیں ہوا۔

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، اور سفارت کاری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکیے کی کوششیں بھی امریکا اور ایران کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے جاری ہیں۔

یہ موقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی سے قبل سامنے آیا، جب ایران نے اپنی طرف سے تجاویز کا رسمی جواب ارسال کیا تھا۔ دوسری جانب، ایرانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ ایران اب امریکا کے ردِ عمل کے منتظر ہے تاکہ آگے کے سفارتی اقدامات طے کیے جا سکیں۔

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!