...

تجاوزات کے خلاف آپریشن: صدر ٹاؤن میں متعدد رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

کراچی: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے احکامات پر صدر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ ایم سی صدر ٹاؤن ذیشان صالح کی نگرانی میں گارڈن، جوبلی، صدر، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، رنچھوڑ لائن اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

کارروائی میں سرکاری و عوامی گزرگاہوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم متعدد تجاوزات اور غیر قانونی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کی آمدورفت کے لیے متاثرہ راستوں کو بھی کلیئر کیا۔

آپریشن صدر ٹاؤن کے چیئرمین منصور شیخ، چیئرمین لینڈ کمیٹی عبدالرحمن آفریدی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ علی اکبر مہر کی ہدایات پر کیا گیا۔ ٹی ایم سی انچارج شاہنواز نے مختلف مقامات پر کارروائی کی نگرانی کی۔

انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی۔

حکام نے تجاوزات قائم کرنے والے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ عوامی گزرگاہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے یا سرکاری جگہوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق کلیئر کیے گئے علاقوں میں دوبارہ تجاوزات قائم ہونے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے راستے صاف رکھنے کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

2 thoughts on “تجاوزات کے خلاف آپریشن: صدر ٹاؤن میں متعدد رکاوٹیں ہٹا دی گئیں”

  1. Pretty setion oof content. I simply stumbled upon your weblo
    aand in accession caoital too sayy thgat I get actually loveed account
    you blogg posts. Anyway I’ll bbe subscrkbing onn yoiur augbment aand efen I sufcess you gett rijght oof eentry tto consistenhtly
    fast. xnxx

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.