کراچی (26 مارچ 2026) – آئی جی سندھ کی زیر صدارت کوئیک رسپانس فورسز (QRF) کے قیام، تیاری اور تعینات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔
میئر کراچی نے نالوں کا دورہ، صفائی اور برسات کے ریلیف اقدامات کا جائزہ
اجلاس میں شرکاء کو ڈی آئی جی آرآرایف کی نفری، آلات، ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں میں تعینات آرآرایف کی نفری کو مرحلہ وار واپس بلا کر کراچی میں ریزرو پر رکھا جائے، جبکہ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کی نفری کو آرآرایف کی تربیت دے کر کچے میں تعینات کیا جائے۔
زیر تربیت 540 اہلکاروں کو اینٹی رائٹ ٹریننگ دے کر کراچی کے تین زونز میں بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے شعبہ ٹریننگ کو ہدایت دی کہ آرآرایف اور اینٹی رائٹ ٹریننگ سے متعلق انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
مزید برآں، کراچی زونز میں تعینات کیو آر ایف کی پلاٹونز کو پولیس شہداء کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں تاکہ اہلکاروں میں جذبہ اور حوصلہ افزائی بڑھے۔

