میئر کراچی نے نالوں کا دورہ، صفائی اور برسات کے ریلیف اقدامات کا جائزہ

کراچی (26 مارچ 2026) – میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف نالوں کا دورہ کیا اور پی آئی ڈی سی ایل، ہجرت کالونی، زہری سمیت دیگر اہم نالوں کا معائنہ کیا۔

بہادرآباد: کالج کی وین لوٹنے والے 3 ملزمان فرار، آئی جی سندھ کا نوٹس

میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں نالوں کی صفائی کا بڑے پیمانے پر آغاز کیا جا چکا ہے اور نالوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں شہر کے چوکنگ پوائنٹس پر مؤثر نگرانی کا نظام بنایا جا رہا ہے تاکہ برسات کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے بڑے نالوں میں پانی کا بہاؤ بہتر ہے اور برسات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ نہ صرف نالوں کی صفائی بلکہ رین ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

میئر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کی ٹیم سڑکوں پر موجود رہے گی۔ دورے کے دوران میونسپل کمشنر ابرار جعفر، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز اقبال نواز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

One thought on “میئر کراچی نے نالوں کا دورہ، صفائی اور برسات کے ریلیف اقدامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!