کراچی (26 مارچ 2026) – ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان PSP کی سربراہی میں خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلے کے بعد بہادری اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
آئی جی سندھ کا کوئیک رسپانس فورسز کی تیاری و تعینات پر اہم اجلاس
پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک خاتون ساتھی ملزمہ گرفتار ہوئی تھی۔ انعام حاصل کرنے والوں میں فیض الحسن، وجاہت عارف، معراج احمد، فرقان خان، علی رضا، اصغر، فہد اور عامر شامل ہیں۔
ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے پولیس جوانوں کے حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔


