وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی میں سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت

کراچی (26 مارچ 2026) – پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کراچی میں سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

آئی جی سندھ کا کوئیک رسپانس فورسز کی تیاری و تعینات پر اہم اجلاس

وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور والدین کے لیے جواں عمر اولاد سے بچھڑنے کے غم کو ناقابلِ برداشت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ بھی کم پڑ جاتے ہیں اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی میں سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!