ملیر میں منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

ملیر پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی 26 مارچ 2026 کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے صافی چوک میں عمل میں لائی گئی۔

مشرقی افریقا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 9 ہلاک، 45 لاپتہ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیصل سلطان کے نام سے ہوئی ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد یعنی 1150 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کی گئی۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھا، جبکہ اس کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

One thought on “ملیر میں منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!