کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے گزشتہ روز تھانہ گزری کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل شہزاد جاوید کی عیادت کے لیے آغا خان ہسپتال کا دورہ کیا۔
سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ
کراچی پولیس چیف نے زخمی اہلکار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال میں موجود ڈاکٹروں سے اہلکار کے علاج سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کیں اور علاج کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اہلکار کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس اپنے بہادر اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت بہتر ہے اور اسے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

