کراچی: ٹوپی گینگ کے 7 ملزمان رینجرز کی کارروائی میں گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کورنگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹوپی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے سندھ پولیس کے شہداء کے اہل خانہ سے عید ملاقات

گرفتار ملزمان میں محمد ظفر ولد محمد اسلم، ساجن ولد سانگی خان، محمد وقار ولد غلام رسول، دانیال ولد محمد اسحاق، شاہ زیب ولد محمد بابر، شاہد ولد محمد شفیع اور محمد اسماعیل ولد محمد شفیع شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پستول بمعہ گولیاں، 2 کھلونا پستول، 8 موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان 2018 سے سندھ بھر میں 900 سے زائد وارداتوں میں ملوث ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں، جنہوں نے کورنگی، قائد آباد، بھینس کالونی، منزل پمپ، بلال کالونی اور دیگر بڑے روڈز پر ڈکیتیاں، اسٹریٹ کرائم اور بسوں میں جیب تراشی کی وارداتیں کیں۔

خاص طور پر محمد ظفر کو ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے میں تعاون کریں اور ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر فراہم کریں۔ معلومات دینے والے کا نام مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز

2 thoughts on “کراچی: ٹوپی گینگ کے 7 ملزمان رینجرز کی کارروائی میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!