ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے سندھ پولیس کے شہداء کے اہل خانہ سے عید ملاقات

کراچی: ایس ایس پی کیماڑی نے عیدالفطر کے موقع پر سندھ پولیس کے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران انہیں عید کے تحائف، پھولوں کے گلدستے اور بچوں سمیت اہلِ خانہ کو عیدی بھی تقسیم کی۔

شہید پولیس کانسٹیبل عظیم اقبال کے اہلِ خانہ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی تعزیتی ملاقات

ایس ایس پی کیماڑی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر اور قوم کا اثاثہ ہیں، اور ان کی لازوال قربانیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی حفاظت اور دہشتگردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہر مشکل و خوشی کے لمحے میں پولیس کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں، اللہ پاک ان کے لیے رزق بھی فراہم کرتا ہے اور شہداء ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مستقل رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ ان کی ضروریات اور مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اور ان کے ساتھ پولیس کے وفاداری کے عزم کا عملی اظہار کرنا ہے۔

One thought on “ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے سندھ پولیس کے شہداء کے اہل خانہ سے عید ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!