کابل دھماکوں میں سویلین ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ، افغان طالبان کے ہتھیاروں اور ڈرون کا ڈپو نشانہ بنایا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کابل میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے افغان طالبان کے گولہ بارود، ہتھیاروں اور ڈرون طیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔

کراچی: ٹوپی گینگ کے 7 ملزمان رینجرز کی کارروائی میں گرفتار

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے وضاحت کی کہ دھماکوں کے اثرات پورے شہر میں دیکھے گئے، تاہم سویلین ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان کے بقول طالبان کے اکثر جنگجو عام لباس میں ہوتے ہیں اور وردی پہننا ان کے لیے لازمی نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے سویلینز کے ساتھ الجھاؤ کا تاثر غلط ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغان طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں اور پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے کچھ ڈرونز بھارت کی طرف سے طالبان کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی افغان عوام سے کوئی دشمنی نہیں ہے، بلکہ افغان عوام خود دہشتگردوں کے یرغمال ہیں۔ پاکستان کی پالیسی ہمیشہ سے افغان عوام کی مدد اور خطے میں امن و امان قائم رکھنے پر مبنی رہی ہے۔

One thought on “کابل دھماکوں میں سویلین ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ، افغان طالبان کے ہتھیاروں اور ڈرون کا ڈپو نشانہ بنایا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!