کمشنر کراچی کی ہدایت، ضلع ساؤتھ میں ہیروئنچیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی: کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ میں ہیروئنچیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کی۔ کارروائی کے دوران 260 ہیروئنچیوں کو گرفتار کر کے ایدھی سینٹر کے حوالے کیا گیا، تاکہ ان کو معاشرے کے بہتر شہری بنانے کے لیے تربیت فراہم کی جا سکے۔

کراچی: ٹوپی گینگ کے 7 ملزمان رینجرز کی کارروائی میں گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار نے کہا کہ پورے ضلع ساؤتھ میں یہ کارروائیاں کی گئی ہیں، کیونکہ یہ عناصر ضلع کی عوام کے لیے مسائل پیدا کر رہے تھے۔ ان ہیروئنچیوں نے گھروں کے میٹرز، اوور ہیڈ پل کے سریے، گٹر کے ڈھکن اور پارکس کی گرلز تک فروخت کر کے نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نشے کے اڈوں اور چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا، کیونکہ بھیکاری اور ہیروئنچی اس شہر کا اصل مسئلہ ہیں اور شہری ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں۔ حاظم بھنگوار نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں جاری رہیں گی، کیونکہ بعض بھیکاری اب ڈکیت اور چور بن کر سامنے آ رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ کریک ڈاؤن ضلع میں امن و امان قائم رکھنے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.15.45 PM WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.15.46 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.15.46 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.15.47 PM WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.15.47 PM 1

WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.15.48 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!