شہید پولیس کانسٹیبل عظیم اقبال کے اہلِ خانہ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی تعزیتی ملاقات

کراچی: آزاد خان نے عیدالفطر کی خوشیوں کے موقع پر دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس کانسٹیبل عظیم اقبال کے اہلِ خانہ سے ان کی رہائش گاہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7-B میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، ایس ایس پی ویسٹ کراچی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ملیر میں عید سیکیورٹی ہائی الرٹ، جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

ملاقات کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارے لیے فخر اور وطن کی خدمت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل عظیم اقبال کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خدمات کو ہر ممکن سراہا جائے گا۔

اس موقع پر آزاد خان نے شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو عید کے تحائف پیش کیے اور یقین دہانی کرائی کہ محکمہ پولیس ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمارا رشتہ مضبوط کرتے ہیں اور پولیس کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ عوام کی حفاظت اور قربانی دینے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ اس تعزیتی ملاقات کا مقصد نہ صرف شہید کانسٹیبل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا بلکہ اہلِ خانہ کو یہ پیغام دینا بھی تھا کہ پولیس کا ہر رکن ان کی حفاظت اور سہولت کے لیے ہمیشہ موجود ہے۔

WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.12.41 PM WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.12.41 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.12.42 PM WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.13.06 PM WhatsApp Image 2026 03 18 at 7.13.07 PM 1

One thought on “شہید پولیس کانسٹیبل عظیم اقبال کے اہلِ خانہ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی تعزیتی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!